اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سال 2025 کے لئےلوکل کمیشن اور کورٹ آکشنرز کے لئے اپنے اراکین کی لسٹیں تیار کر رہی ہے
اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سال 2025 کے لئےلوکل کمیشن اور کورٹ آکشنرز کے لئے اپنے اراکین کی لسٹیں تیار کر رہی ہے ۔ لوکل کمیشن کے لئے کم سے کم وکا لت کے تجربہ کی حد 2 سال اور کورٹ آکشنرز کے لئے 5 سال رکھی گئی ہے۔
معزز اراکینِ بارجو ان لسٹوں میں اپنا نام درج کروانا چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی درخواستیں بمعہ بار ایسوسی ایشن کے کارڈ کی کاپی 31 جنوری 2025 تک بار آفس میں جمع کروا دیں تاکہ ان فہرستوں کی بروقت تیاری ممکن ہو سکے۔
